وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ کراچی میں مختلف سیاسی سماجی اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات کی ۔

عرفان علی عرفان علی

وزیر اعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے اوروزیرِ اعظم  نے ٹیکسٹائل ایکسپو میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی اور مختلف اسٹالز کا دورہ کیا ۔

وزیرا عظم نے وزیراعلیٰ ہاوس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی۔وزیراطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر مملکت برائے پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق،وزیراعلیٰ سندھ اور وزیرِ تجارت سید نوید قمربھی موجود تھے

وزیرا عظم نےوزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  سے بھی ملاقات کی

وزیر اعظم  شہباز شریف کی گورنر ہاٰؤس میں گورنر سندھ کامران خان  ٹیسوری   سے ملاقات ہوئی۔ ون ٹو ون ملاقات میں  مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیراعظم شہباز شریف یو اے ای  کےقونصل جنرل سے انتہائی گرمجوشی سے ملے،، اور  تعاون پر شکریہ ادا کیا ۔ ملاقات میں دیگر امور کے علاوہ پاکستان میں کاروبار اور سرمایہ کاری سے متعلق  بھی تبادلہ خیال ہوا۔

گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے بھی گورنر ہاوس میں وزیراعظم  شہباز شریف سے  ملے۔ شہزاد رائے نے سیلاب متاثرین کی بحالی کے حوالے سے وزیر اعظم کے اقدامات کو سراہا