کراچی سرجانی میں اندوہناک حادثہ۔موٹرسائیکل پر اسکول جانے والے تین بھائیوں کو ڈمپر نے ٹکر ماردی۔

صبانور صبانور

کراچی سرجانی میں اندوہناک حادثہ۔موٹرسائیکل پر اسکول جانے والے تین بھائیوں کو ڈمپر نے ٹکر ماردی۔

کراچی سرجانی میں اندوہناک حادثہ۔موٹرسائیکل پر اسکول جانے والے تین بھائیوں کو ڈمپر نے ٹکر ماردی۔

 ایک جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔ گرفتار ڈرائیور کا دعوی ہے کہ حادثہ موٹر سائیکل سوار بچوں کے اچانک اوورٹیک سے پیش آیا۔

کراچی   سرجانی ٹاون  میں تین بھائی صبح  سویرے  موٹر سائیکل پر اسکول جانے کے لئے نکلے۔

 بابا موڑ کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے  موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی۔

 ایک  لڑکا موقع پر جاں بحق  جبکہ دو زخمی ہوگئے۔  جاں بحق اور زخمیوں کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ جاں بحق لڑکے کی شناخت پندرہ  سالہ اظہر ولد اصغر کے نام سے ہوئی ہے،،

جو آٹھویں جماعت کا طالب علم تھا۔

زخمیوں میں  بارہ سالہ عمر اور دس سالہ عثمان شامل ہیں۔

  اسپتال ذرائع کا کہنا ہے  کہ دونوں زخمی بھائیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

 حادثے کا شکار بچے سرجانی ٹاون کے رہائشی  اور الفرقان اسکول  میں پڑھتے تھے۔

 پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر کے ڈمپر بھی قبضے میں لے لیا۔ ڈمپر ڈرائیور   کا دعوی  ہے کہ بچوں کی موٹر سائیکل اچانک سلپ ہوئی۔

حادثہ موٹر سائیکل سوار بچوں کے اچانک اوورٹیک سے پیش آیا۔

بچوں کو خود نکالا اور واقعہ پر ندامت ہے۔ پولیس ڈرائیور ،زخمی بچوں اور عینی شاہدین کے بیانات  کی روشنی میں  تفتیش  کررہی ہے۔