وزیرصنعت و
تجارت سندھ جام اکرام اللہ دھاریجو کا کہنا ہے کہ صنعتی زونزکو گیس کی بندش تشویشناک ہے۔ مارکیٹوں
میں آتشزدگی کے واقعات کی روک
تھام کے لئے تاجر برادری تعاون کرے۔۔
وزیرصنعت و
تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو نے تاجر نمائندوں کے ہمرا ہ پریس کانفرنس میں کہا کہ
صنعتی زونزکو گیس کی بندش تشویشناک ہے۔ سندھ کو اس کے حصے کی گیس دی
جائے۔ مارکیٹوں میں
آتشزدگی کے واقعات کی روک تھام کے لئے
تاجر برادری تعاون کرے۔ صوبائی وزیر
کا کہنا تھا کہ صنعتی زونز میں تجاوزات کے خاتمے کے ساتھ سیوریج، پانی، انفرااسٹرکچر اور دیگر
مسائل حل کئے جارہے ہیں۔