کراچی کے
علاقے اورنگی ٹاون میں سات سالہ بچے کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد بے دردی سے
قتل کردیا گیا۔پولیس نے قتل میں ملوث پڑوسی سمیت دو ملزموں کو گرفتار کرلیا،
پولیس کہتی
کہ سات سالہ مدثر کو محلے کے رہائشی نوجوان نے ساتھی کے ساتھ مل کر اغواء کیا اور
زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے لاش جھاڑیوں میں پھینک دی
کمسن بیٹے کی
اندوہناک موت پر والد کہتے ہیں کہ ایک روز بعد مدثر نے بہن بھائیوں اور والدہ کے
ساتھ گاوں چلے جانا تھا۔
مدثردوسری
جماعت کا طالبعلم اور چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا۔۔۔غمزدہ والد مطالبہ
کرتے ہیں کہ بیٹے کو ناحق قتل کرنے والوں کو عبرتناک سزا دی جائے