"کورنگی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 10 سالہ بچی جاں بحق، شہر میں جرائم بے قابو"

عرفان علی عرفان علی

کراچی میں ڈاکوں کی فائرنگ سے دس سالہ بچی جاں بحق ہوگئی ، 

 مظاہرین نےلاش  کے ہمراہ سڑک بندکرکےاحتجاج کیا ۔

 ناگن چورنگی کےقریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ۔

بلدیہ گلشن مزدور میں ذاتی جھگڑے پرایک شخص زخمی ہوا ۔

پی آئی بی کالونی میں بیوپاری سے پچیس لاکھ روپے لوٹ لیے گئے ۔

کراچی کے علاقے کورنگی عوامی کالونی سیکٹرپینتس میں ڈاکوں کی فائرنگ سے دس سالہ بچی زخمی ہوگئی ۔۔

بچی کو طبی امدادکےلیےاسپتال منتقل کیاگیالیکن وہ جانبرنہ ہوسکی ۔مظاہرین نےلاش  کے ہمرا ہ سڑک بندکرکےٹائرنذرآتش کیے ۔

علاقہ پولیس کےمطابق ڈاکووں نےشہری سےوارات کی کوشش کی توشہری کی جانب سےبھی ڈاکووں پرفائرنگ کی گئی ۔

اس دوران ڈاکوفائرنگ کرتےہوئےفرارہوئےتوبچی زدمیں آگئی۔

پولیس حکام کادعویٰ ہے کہ واقعےکی مزیدتفتیش جاری ہے۔

شہرمیں ڈکیتی مزاحمت پر رواں سال جاں بحق افراد کی تعداد اڑتالیس ہوچکی ہے ۔

ناگن چورنگی کےقریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا جسے طبی امدادکےلیےاسپتال منتقل کیاگیا ۔

جہاں دوران علاج زخمی حمزہ دم توڑگیا ۔

علاقہ پولیس کےمطابق جائے وقوعہ سے آٹھ خول ملے ہیں ۔

دوسری جانب اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے حب ریورروڈ پرکارروائی کرکے ایک کروڑبیس لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمدکرلی ۔

کارروائی کےدوران ایک ملزم بھی گرفتارہوا ۔

شعیب میمن ،ایس ایس پی ایس آئی یو  کہتے ہیں کہ  حب ریور کے ایریا سے یہ لوگ تھرو بلوچستان اور یہ کراچی کا تو یہ حب  کا بارڈر ہے، اس بارڈر کے ذریعے جو ہے یہ ایران سے ویٹ آتی ہے اور یہ بارڈر کراس کر کے مختلف گاڑیوں میں جس میں چھوٹی گاڑیاں بھی ہوتی ہیں بڑی کمرشل گاڑیاں بھی ہوتی ہیں آئل ٹینکرز جو ہوتے ہیں مختلف طرح کی وہیکلز اور ٹرانسپورٹس میں یہ لوگ جو ہیں ٹرانسپورٹ کر رہے ہیں

پی آئی بی کالونی میں موٹرسائیکل پرسواربیوپاری سےمبینہ طورپرپچیس لاکھ روپےلوٹ لیےگئے ۔واردات کی سی سی ٹی وی  منظرعام پرآگئی ۔

پولیس حکام کےمطابق تاجر بینک سے رقم لیکر نکلاتو تین ملزمان نےواردات کی ۔

 پولیس کادعویٰ ہے کہ ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

بلدیہ گلشن مزدورمیں ذاتی جھگڑےکےدوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا ۔جسےطبی امدادکےلیےاسپتال منتقل کردیاگیا