وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی نجی اسکولوں میں مادری زبان کے نصاب پڑھانے کے حوالے سے ضروری اصلاحات کی ہدایت

عمران عمران

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کی نجی اسکولوں میں مادری زبان کے نصاب پڑھانے کے حوالے سے ضروری اصلاحات کی ہدایت



کراچی  وزیر تعلیم و ترقی معدنیات سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کے نجی اسکولوں کو مادری زبانیں سندھی اور اردو کے نصاب کی تعلیمی اہمیت اور تحفظ کو نظر میں رکھتے ہوۓ اقدامات لینے کی ضرورت ہے تا کہ بچوں کی بچوں کے سکھنے کے عمل کو مزید وسعت دی جا سکے، صوبائی وزیر تعلیم نے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی منظور شدہ نصابی کتابوں کے استعمال اور اہل اساتذہ کی تقرری کو لازمی قرار دیا ہے تاکہ طلبہ کی زبان سیکھنے کی صلاحیتوں میں بہتری لائی جا سکے۔ اس ضمن میں سندھی لینگویج اتھارٹی اور ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کے حالیہ معائنوں میں کچھ مسائل کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، جن میں غیر منظور شدہ سندھی نصابی کتابوں کا استعمال، جو کہ گرامر کی غلطیوں سے بھری ہوئی ہیں، اور زبان کی تدریس کے لیے غیر تربیت یافتہ اساتذہ کی تقرری جیسے مسائل بھی شامل ہیں۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ واضح کیا ہے کہ مادری زبانیں پڑھانے کے معاملے پر نجی اسکولز کے غیر سنجیدہ رویے سے بچے کی زبان سیکھنے کی بنیاد متاثر ہوتی جا رہی ہے۔ ان مسائل کے حل کے لیے وزیر تعلیم نے کئی اہم اقدامات کا مشورہ دیتے ہوۓ کہا ہے کہ مادری زبان جیسہ کہ اردو اور سندھی کے لیے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ کی منظور شدہ نصابی کتابوں کا لازمی استعمال کیا جاۓ اور تربیت یافتہ اور اہل اساتذہ کی تقرری، اور ان مضامین کے لیے کم از کم ہفتہ میں چار کلاسز مختص کی جائیں۔ مزید برآں اردو  بولنے والے طلبہ کے لیے “آسان سندھی” کی نصابی کتب جبکہ سندھی بولنے والے طلبہ کو بھی سندھی اور اردو مضامین پڑھاۓ جائیں۔ اس کے علاوہ نجی اسکولوں کو اپنی اردو اور سندھی کی نصابی کتابیں (جماعت سوم سے نہم تک) ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز کو تصدیق کے لیے جمع کروانے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ یہ اقدامات ہماری مادری زبانوں کی ترویج، موثر تدریس، قانونی تقاضوں کی پاسداری، اور سندھ کی ثقافتی وراثت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے وضع کیے گئے ہیں، اس ضمن میں ڈائریکٹوریٹ آف انسپکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے تمام نجی اسکول کو مراسلہ بھی جاری کردیا ہے۔