وزیر اعلی مراد علی شاہ کہتے ہیں سب سے اہم چیلنجز موسمیاتی تبدیلی کا ہے

عمران عمران

 وزیر اعلی مراد علی شاہ کہتے ہیں سب سے اہم چیلنجز موسمیاتی تبدیلی کا ہے


وزیر اعلی مراد علی شاہ کہتے ہیں سب سے اہم چیلنجز موسمیاتی تبدیلی کا ہے ۔ موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ سندھ متاثر ہوا ۔ سیلاب نے 2.1 ملین گھر تباہ کر دیئے ۔ انرجی پرائس کو کم کرنا ہے ۔ 


اوورسیز انویسٹرز چمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے تیسری پاکستان کلائمنٹ کانفرنس سے خطاب میں وزیراعلی سندھ  کا کہنا تھا ۔ موسمیاتی تبسیلی سے سندھ کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئے ورلڈ بینک نے سیلاب کے نتیجے میں 20 فیصد جی ڈی پی کا نقصان کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ۔ وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا 10 بلین روپے سولررائیزیشن کے لیئے مختص کئے ۔ سندھ حکومت سولر پارکس کراچی اور مانجھند میں قائم کر رہی ہے ۔ ہمیں انرجی پرائس کو کم کرنا ہے ۔سندھ حکومت کینال لائننگ بھی کر رہی ہے ۔ ان کا کہنا تھا اگر ہم فیصلہ کن طور پر کام کرنے میں ناکام رہتے ہیں تو2050 تک 1.3 تا 1.5 سینٹی گریڈ کے مزید اضافے کے امکانات ہیں  ۔