کراچی،عرفان
علی
کراچی
کے علاقے لیاری موسٰی لین میں سپراسٹور میں لگی آگ دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد بجھادی گئی
آتشزدگی کےواقع میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ اسٹور میں موجود سامان جل کر خاکسترہوگیا۔متاثرہ
عمارت کے پانچ فلورز پر رہائشی افراد کو باحفاظت نکال لیاگیا۔
لیاری
موسٰی لین میں 8منزلہ عمارت کے گروانڈ
فلور پر قائم سپراسٹور میں آتشزدگی لاکھوں
کا سامان جل کر خاکسترہو گیا۔
موسی
لین میں واقع سپراسٹور میں لگنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے تین منزلہ اسٹور کو
اپنی لپیٹ میں لے لیا علاقہ مکینوں،پولیس رینجرز اور ریسکیو ٹیموں نے رہائشی افراد کو باحفاظت عمارت سے باہر
نکالا۔
اسٹور
مالکان کا کہنا تھا کہ آگ کے باعث اسٹور کا تمام سامان جل کرراکھ ہوگیا اللہ کا
شکر کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا
اسٹیشن۔انچارچ
بولٹن مارکیٹ محمد اسلم نے بتایا کہ اسٹور فائرسیفٹی کے کوئی سامان موجود نہیں
تھاآگ کی اطلاع ملتے ہی گاڑیاں روانہ کردی تھیں۔اسٹور میں مال بہت زیادہ تھا جس کے
باعث فائر آپریشن میں دشواری کا سامنہ کرنا پڑا۔
فائربریگیڈ
حکام کے مطابق فائر آپریشن میں 7 فائر ٹینڈرزاور دو واٹرباوزر نے حصہ لیا ۔واقعہ میں
کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا، آگ کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی