سندھ میں بیس دسمبر سے یکم جنوری تک اسکولوں میں موسم سرما کی تعطیلات
ہوں گی۔
اسٹیئرنگ کمیٹی محکمہ تعلیم کی سب کمیٹی کے اجلاس میں اسکولوں میں
موسم سرما کی تعطیلات کے معاملہ پر غور کیا گیا۔ اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں فیصلہ
ہوا کہ سندھ میں بیس دسمبر سے یکم جنوری تک موسم سرما کی تعطیلات ہوں گی۔ اسکول
ہفتہ وار تعطیل کے بعد تین جنوری دوہزار
بائیس سے دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔