کراچی کورنگی میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد دو اسٹریٹ کرمنلز کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا۔
پولیس کےمطابق کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس کا اسٹریٹ کرمنلز سے مبینہ مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ملزموں کے قبضے سے چھینے ہوئے موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ زخمی ملزموں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس حکام کا دعویٰ ہے زخمی ملزم گزشتہ شب شہریوں کو زخمی کرنے میں ملوث ہیں ۔