میئر کراچی کے انتخاب میں ہمارے امیدوار کی کامیابی میں انتخابی قواعد کی کوئی رکاوٹ نہیں۔

عرفان علی عرفان علی

میئر کراچی کے انتخاب میں ہمارے  امیدوار کی کامیابی میں انتخابی قواعد  کی کوئی رکاوٹ نہیں۔

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے میئر کراچی کے انتخاب میں ہمارے  امیدوار کی کامیابی میں انتخابی قواعد  کی کوئی رکاوٹ نہیں۔

 ایک پارٹی کے امیدوار کی آسانی کےلئے  قانون سازی کی گئی۔پیپلز پارٹی کی مرضی کی قانون سازی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

بلدیاتی ایکٹ میں ترمیم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں  درخواست دائر کرنے کے بعد حافظ نعیم الرحمن نے کہا پندرہ جون کو میئر کے انتخابات ہورہے ہیں۔

 پیپلز پارٹی اپنے مقاصد پورے کرنے کے لئے منفی ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے۔

سندھ اسمبلی میں اپنی اکثریت کی بنیاد پر متنازعہ قانون سازی کی گئی۔

 جس کے تحت  ایسا شخص کو کونسل کا رکن نا ہو،، وہ بھی  میئر اور چیئرمین  بن سکتا ہے۔

 ایک پا رٹی کے امیدوار کے لئے آسانی پیدا کی  گئی۔

 پیپلز پارٹی کی مرضی کی قانون سازی کو قبول نہیں کیا جائے گا۔