شیریں مزاری کے مبینہ اغواء سے متعلق کیس کی سماعت 3اپریل تک ملتوی

عمران عمران

شیریں مزاری کے مبینہ اغواء سے متعلق کیس کی سماعت  3اپریل تک ملتوی

شیریں مزاری کے مبینہ اغواء سے متعلق کیس کی سماعت  3اپریل تک ملتوی
سیکریٹری کابینہ نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کر دی
شیریں مزاری کو اینٹی  کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے گرفتار کیا، سیکریٹری کابینہ
 شیریں مزاری کی گرفتاری میں قانونی بےضابطگیاں ہوئیں، سیکریٹری کابینہ
تو کیا رپورٹ میں گرفتاری کو غیرقانونی قرار دیا گیا؟ جسٹس محسن اختر کیانی 
نہیں، گرفتاری کو غیرقانونی قرار نہیں دیا گیا، سیکریٹری کابینہ کا جواب 
 رپورٹ کو اتنا خفیہ  دستاویز کیوں بنا دیا گیا؟ جسٹس محسن اختر کیانی
وزیراعظم نے رپورٹ کابینہ کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، سیکریٹری کابینہ
یہ کوئی سیکرٹ دستاویز نہیں بلکہ  فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ ہے، جسٹس محسن کیانی
 انسانی حقوق کا معاملہ دیکھ رہے ہیں، سابق چیف جسٹس نے معاملہ کابینہ کو بھیجا تھا، عدالت
اس رپورٹ میں چھپانے کیلئے کچھ بھی نہیں ہے، سیکریٹری کابینہ
حکومت نے کمیشن کی رپورٹ پر کیا ایکشن لیا؟ جسٹس محسن اختر کیانی
یہ معاملہ نئی تشکیل پانے والی کابینہ کے سامنے رکھا جائے، جسٹس محسن اختر کیانی
عدالت نے فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ نئی تشکیل پانے والی کابینہ کے سامنے رکھنے کی ہدایت کر دی
گرفتاری میں قانون کی خلاف ورزی ہو تو وہ غیرقانونی ہو جاتی ہے، جسٹس محسن اختر کیانی
کابینہ کے سامنے معاملہ رکھیں اور آئندہ سماعت پر عدالت کو آگاہ کریں، جسٹس محسن اختر کیانی