ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی وڈیو جعلی قرار دے دی

نزاہت خان نزاہت خان

ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی وڈیو جعلی قرار دے دی

ایف آئی اے نے سینیٹر اعظم سواتی کی وڈیو جعلی قرار دے دی

ایف آئی اے نے اپنے جاری بیان میں کہاہے کہ انٹرنیٹ پر پھیلائی جانے والی سینیٹر اعظم سواتی کے بارے میں وڈیو فیک ہے

اعظم سواتی سے منسوب فحش وڈیو اور آڈیو کا تفصیلی تجزیہ کیاگیا: 

وڈیو اور آڈیو کا فریم ٹو فریم فارنزک تجزیہ کیا گیا ہے 

یہ فارنزک انٹرنیشنل معیار کے مطابق کی گئی 

 انٹرنیشنل معیار کے فارنزک سے ثابت ہوا ہے کہ وڈیو میں ایڈیٹنگ ہوئی ہے 

چہروں کو بگاڑ کر مختلف وڈیوز اس میں شامل کی گئیں 

فوٹو شاپ کی گئی 

سینیٹر اعظم سواتی نے جو باتیں کی ہیں، اس پر باضابطہ تحقیقات کی ضرورت ہے 

سینیٹر اعظم سواتی ایف آئی اے کو تحریری درخواست دیں اور اپنے تمام تحفظات تحریر کر دیں 

بادی النظر میں جعلی وڈیو سینیٹر اعظم سواتی کو بدنام کرنے کے لئے پھیلائی گئی ہے