سندھ ہائی
کورٹ ایس بی سی اے افسروں کے تبادلے پر برہم۔ ریمارکس دیئے جس افسر سے رپورٹ مانگی
اگلے دن اس کا تبادلہ ہوگیا۔کیا یہ عدالتی احکامات پر عمل نہ کرانے کا طریقہ کار
ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے کو طلب کرلیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں غیر قانونی تعمیرات کے
مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے
سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کےتیزی
سے تبادلوں پر برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے کہا افسران کے تبادلے ،، کس قانون کے تحت کیے جارہے ہیں۔ جسٹس ظفر احمد
راجپوت نے ریمارکس دیئے جس افسر سے رپورٹ مانگی ،اگلے دن اس کا تبادلہ ہوگیا۔کیا یہ
عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرانے کا طریقہ کار ہے۔ افسروں کے تبادلے عدالتی فیصلوں
پر عمل نہ کرانے کے لیے ہورہے ہیں۔عدالت نے
سیکریٹری بلدیات کو ایس بی سی اے کے افسروں کے تبادلوں کا جائزہ لینے کی
ہدایت کردی۔ ڈی جی، ایس بی سی اے سے کہا کہ
وہ چودہ دسمبر کو پیش ہوکر وضاحت دیں۔