ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے عوام ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں


   ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے   عوام ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں

 

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب کا کہنا ہے   عوام ماسک پہنیں اور ویکسین لگوائیں۔ رش کی وجہ سے ویکسی نیشن مراکز پر کچھ  مشکلات ہیں۔ سندھ میں لاک ڈاون پر عوام کو ورغلایا جاتا ہے۔قومی سطح پر ایک بیانیہ کی ضرورت ہے۔

پریس کانفرنس   کرتے ہوئے کہا کہ  رش کی  وجہ  سے مشکلات ہیں،،لیکن ویکسی نیشن  مراکز میں  ایس او پیز پر عملدرآمد  کروارہے ہیں۔سندھ میں لاک ڈاون پر عوام کو ورغلایا جاتا ہے۔قومی سطح پر ایک بیانیہ کی ضرورت ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی ہماری بات مانتی ہے مگر تاخیر سے۔  کل اسد عمر نے بھی کہہ دیا کہ ہم سختی کرنے جارہے ہیں۔ ڈیلٹا ویرینٹ پورے ملک میں بڑھ رہا ہے۔ ہمیں متحد ہوکر  اس وبا سے نمٹنا ہوگا۔