چئیرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف پی ٹی آئی کراچی نے مختلف مقامات پراحتجاج کیا۔
مظاہرین نےشہرکی مرکزی سڑکیں بلاک کردیں ۔
پولیس نےمختلف مقامات پرشیلنگ کرکے مظاہرین کومنتشرکیا ۔
احتجاجی مظاہرین نےسڑک سے گزرنے والی گاڑیوں پر بھی پتھراؤاکیا۔
کراچی کوملک کے دیگرحصوں سے جوڑنےوالےایم نائن پر بھی ٹائرنزرآتش کیے۔
سابق وزیراعظم اور چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کاخدشہ ۔
پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے کارکنان سڑکوں پر نکل آئے۔
شہرکی مرکزی سڑکوں پراحتجاج کےباعث ٹریفک کی روانی متاثرہوئی۔
پولیس نےمظاہرین کومنتشرکرنےکےلیےفائیواسٹارچورنگی پرشیلنگ کی۔
حسن اسکوائرکےقریب مظاہرین نے سڑک سے گزرنے والی گاڑیوں پر بھی پتھراؤکیا۔
پولیس کے لاٹھی چارج،ڈنڈا برادر اہلکاروں نے مظاہرین کو منتشر کردیا۔
پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل بھی فائر کئے گئے۔
پی ٹی آئی کارکنان نے سپرہائی وے پر ٹائرنذرآتش کیے ۔
مظاہرین کےاحتجاج کےباعث ایم نائن پرٹریفک کی روانی متاثرہوئی
عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیخلاف اورنگی ٹاون،ماڑی پورروڈ،قیوم آباد،شاہین کمپلیکس،فورکےچورنگی،قائدآباد،حب ریورروڈ اوراسٹارگیٹ سمیت پندرہ سےزائدمقامات پرہنگامہ آرائی اورجلاوگھیراوکیاگیا ۔
ترجمان پی ٹی آئی کادعویٰ ہے کہ پولیس سےجھڑپوں کےدوران کئی کارکنان زخمی ہوئے جبکہ درجنوں کوگرفتارکیاگیا ۔