سوات صحافی فیاض ظفرکی رہائی کے لئے جرگے کا انعقاد ڈی سی سوات نے جرگے کی یقین دہانی پر رہائی کا حکم نامہ جاری کردیا۔
ڈپٹی کمشنر سوات عرفان اللہ خان وزیر کے زیر صدارت جرگہ منعقد ہوا جرگے میں ضلعی پولیس افیسر شفیع اللہ گنڈا پور علاقے کے عمائدین جن میں سوات بار ایسوسی ایشن کے صدر سعید خان، سوات پریس کلب کے صدر شیرین زادہ، سابق ایم پی اے محمد امین، سابق ایم پی اے واجد علی خان، سوات یونین آف جرنلسٹس کے صدر حضرت علی باچا، سوات پریس کلب کابینہ کے ارکان، مقامی صحافی رشید اقبال اور دیگر نے شرکت کی،
جرگے کے ارکان نے صحافی فیاض ظفر کی گرفتاری پر ڈی سی سوات اور ڈی پی او سوات کو اپنے تشویش سے آگاہ کیا جس پر ڈی سی سوات عرفان اللہ وزیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کسی بھی صحافی اور میڈیا کے خلاف نہیں اور نہ ہی صحافتی سرگرمیوں اور صحافیوں پر پابندی لگانے کی خواہا ں ہے۔