کچے میں تعینات ریپڈ رسپانس فورس کی نفری کو واپس کراچی بلانے کا حکم

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

کچے میں تعینات ریپڈ رسپانس فورس کی نفری کو  واپس  کراچی بلانے کا حکم


آئی جی سندھ  نے کچے میں تعینات ریپڈ رسپانس فورس کی نفری کو  واپس  کراچی بلانے کا حکم دےدیا۔ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کی نفری کو آرآرایف کی ٹریننگ دے کرکچے میں تعینات کرنے  کا حکم۔زیر تربیت اہلکاروں کو اینٹی رائٹ کی تربیت دے کر  کراچی میں بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کا حکم دے دیا۔


آئی جی سندھ کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں کوئیک رسپانس فورسز کے قیام و تیاری سے متعلق اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز ،ڈی آئی جیز ،  اے آئی جیز اور   ایس  ایس پیز  نے شرکت کی۔ شرکاء کو ڈی آئی جی آرآرایف  نے نفری کی تعیناتی،آلات،ٹرانسپورٹ،رہائش اور دیگرپرتفصیلی بریفنگ دی۔ آئی جی سندھ نےکچے میں تعینات آرآرایف کی نفری کو مرحلہ وار واپس بلاکرکراچی میں ریزرو پر رکھنے  کے ساتھ سکھر اور لاڑکانہ ڈویژن کی نفری کو آرآرایف کی ٹریننگ دے کرکچے میں تعینات کرنے  کا حکم دیا۔آئی جی سندھ نے زیرتربیت  پانچ سو چالیس ہلکاروں کو اینٹی رائٹ کی  تربیت دے کر کراچی کے تین زونزمیں بطور کوئیک رسپانس فورس تعینات کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ ترجمان سندھ پولیس کے مطابق کراچی زونز میں تعینات کیو آر ایف کی پلاٹونزکو پولیس شہداء کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔