ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔
اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے یہ رقم بطور قرض حکومت پاکستان کو فراہم کی گئی ہے۔ پچاس کروڑ ڈالر کی رقم آئندہ ہفتے زرمبادلہ ذخائر کے اعدادوشمار میں شامل کی جائے گی ۔ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے فراہم کی گئی رقم موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کےلئے جاری کی گئی ہے ۔