کراچی سائٹ ایریا سے لاپتہ دو کمسن بھائیوں کا سراغ مل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے بچے والدہ کی مار اور ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر گھر سے گئے تھے۔
دونوں بچے چودہ جنوری کو لاپتہ ہوئے تھے۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق پولیس نے دو روز کی کوششوں کے بعد بچوں کا سراغ لگایا۔دونوں بھائیوں نے گھر کی الماری سے پندرہ ہزار روپے بھی نکالے تھے۔ صوبائی وزیر داخلہ نے بچوں کا سراغ لگانے پر کیماڑی پولیس کی تعریف کی ہے۔