لاہور،عید الاضحیٰ کے لیے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا
ترجمان ریلوے کے مطابق لاہور،عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی،
پہلی ٹرین آج دوپہر ایک بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوگی
دوسری ٹرین کل صبح 10 بجے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی
تیسری ٹرین کل شام 5 بجےلاہور سے براستہ ملتان کراچی روانہ ہوگی
چوتھی ٹرین کل رات 8 بجے کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی وزیرریلوے حنیف عباسی کے مطابق پانچویں ٹرین4 جون رات 8 بجےکراچی سے لاہور روانہ ہوگی
تمام ٹرینیں اکانومی، بزنس اسٹینڈرڈ کلاس پر مشتمل ہوں گی
کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،
غفلت پر افسران و عملے کے خلاف سخت کارروائی ہوگی،