تیرہواں کراچی لٹریچر فیسٹیول علم و ادب کے خزانے بکھیرتا اختتام پذیر ہوا

عمران عمران

تیرہواں کراچی لٹریچر فیسٹیول علم و ادب کے خزانے بکھیرتا اختتام پذیر ہوا

تیرہواں کراچی لٹریچر فیسٹیول علم و ادب کے خزانے بکھیرتا اختتام پذیر ہوا۔ آخری روز مختلف موضوعات پر بیس سے زائد سیشن منعقد کیے گئے۔ کتابوں کی رونمائی ہوئی۔۔  فرید ایاز اور ابو محمد کی قوالی پرفارمنس نے سماء باندھ دیا۔

کراچی ادبی فیسٹیول کے اختتامی روز چھٹی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے علم و ادب سے شغف رکھنے والوں کی بڑی تعداد میلے میں پہنچی۔۔

تیسرے روز مختلف موضوعات پر بیس سے زائد سیشن منعقد کیے گئے۔ کتابوں کی رونمائی بھی ہوئی۔ خبر کا قلم سے کیمرے تک کا سفر،،، پرانی سڑکیں اور نئے ہائی ویز،، عالمی ادبی منظر نامہ،، شہر کی آواز،،، پاکستان کا ڈیجیٹل سفر،،، ٹی وی ڈرامے کے بدلتے نقوش اور دیگر دلچسپ موضوعات پر مبنی سیشن میں نامور شخصیات شریک ہوئیں۔۔

آئین پاکستان کے زیر عنوان سیشن میں رضا ربانی نے شرکت کی تو ،،، پاکستان کا ڈیجیٹل سفر کے عنوان سے پینل ڈسکشن میں گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر بھی گفتگو کا حصہ بنے۔

اختتامی تقریب میں انتظامیہ نے حاضرین کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

فیسٹیول میں فرید ایاز اور ابو محمد کی قوالی پرفارمنس نے چار چاند لگادئیے