کراچی کے تاریخی فریئر ہال میں فلم نیلوفر کی کاسٹ جمع ہوئی

عرفان علی عرفان علی

کراچی کے تاریخی فریئر ہال میں فلم نیلوفر کی  کاسٹ  جمع ہوئی

کراچی کے تاریخی فریئر ہال میں فلم نیلوفر کی  کاسٹ  جمع ہوئی۔ فلم کے مرکزی کرداروں  فواد خان اور ماہرہ خان سمیت پوری کاسٹ نےفلم کے تجربات اور اس کے منفرد موضوع پر روشنی ڈالی۔ فلم  نیلوفر اٹھائیس  نومبر کو ریلیز ہورہی ہے۔ 

کراچی کے فریئر ہال میں۔۔ ٹیم  نیلوفر سے ملاقات  ۔۔کا رنگا رنگ  انعقاد ہوا۔خصوصی پریس میٹ میں  فلم کی پوری کاسٹ جلوہ گر ہوئی۔


مرکزی کرداروں میں شامل ماہرہ خان نے کہا کہ نیلوفر ان کے دل کے قریب ترین پراجیکٹس میں سے ایک ہے۔فواد خان نے فلم کو دل کو چھو لینے والی کہانی قرار دیا ۔


ماہرہ خان نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ ہم واقعی خوش قسمت ہیں،ہم سب طرح کی فلمیں بناتے ہیں، ہر قسم کے پراجیکٹس کرتے ہیں۔مگر کبھی کبھی آپ کی زندگی میں کچھ ایسی چیزیں آتی ہیں، کچھ ایسے پروجیکٹ آتے ہیں جن کا آپ صرف اس کا حصہ بننے کے لیے، ایک چھوٹا سا حصہ بننے کے لیے تیار ہوتے ہیں۔

فوادخان کہتے ہیں مجھے امیدہےکہ جب آپ 28نومبرکوجاکر فلم دیکھیں گے تو آپ کو ہماری چھوٹی سی جو یہ کاوش   پسند آئے گی تنقید ضرور کیجئے گا لیکن  مجھے امید ہےکہ آپ کو پسند بھی آئے ایک بہت ہی نازک سی اورسمپل سی کہانی ہے۔

سینئر اداکاروں عتیقہ اوڈھو اور بہروز سبزواری نے   اپنی گفتگو میں فلم کے پیغام اور کرداروں کی اہمیت کو اجاگر کیا۔اداکارہ مدیحہ امام اور ثروت گیلانی نے بتایا کہ نیلوفر کی کہانی دیگر فلموں سے منفرد ہے۔