حکومت سندھ نے پولیس رولز میں ترامیم کا فیصلہ کرلیا۔اب ہر کیس میں گرفتاری نہیں ہوسکے گی۔ مشیر قانون مرتضی وہاب نے اقدام کو پولیس اصلاحا ت میں اہم سنگ میل قرار دیا ہے ۔
سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ۔ پولیس رولز میں ترمیم کا مسودہ صوبائی کابینہ میں منظور۔ اب جرم ثابت ہونے تک ،، کسی کو محض ایف آئی آر کٹنے پر گرفتار نہیں کیا جاسکے گا۔
مشیر قانون مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ تفتیشی افسر پر لازم ہے کہ وہ اس بات کو پیش نظر رکھے ،،،کہ کیا ایسے شواہد موجود ہیں کہ جن کی بنیاد پر ملزم کو گرفتار کیا جائے۔
مشیر قانون نے پولیس رولز میں ترمیم کے فیصلے کو اہم سنگ میل قرار دیا ہے،،جس سے لوگوں کو حقیقی انصاف ملے گا۔