صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے غیرمنتخب شخص بھی میئر بن سکتا ہے۔ یہ ترمیم آئی تو کسی نے اختلاف نہیں کیا۔ اب تنقید بلاجواز ہے۔ حافظ نعیم کے اپنے بہت سے ارکان ان کے ساتھ نہیں۔ ازراہ مذاق انہیں میئر بننے کا نسخہ بھی بتادیا۔
صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا ہے غیرمنتخب شخص بھی میئر بن سکتا ہے۔ یہ تجویز اسمبلی میں آئی تو کسی نے اختلاف نہیں کیا۔ اب تنقید سمجھ سے بالا تر ہے۔ لگتا ہے ان کے پاس اکثریت نہیں ہے۔
میڈیا سے گفتگو میں کہا حافظ صاحب اپنے ارکان جمع کر کے دکھائیں۔وہ اکثریت شو کریں انہیں میئر ہی تسلیم نہیں کروں گا، ان کے گھرمٹھائی بھی لے جاو گا۔میئر بننے کا فری نسخہ بھی بتادیا۔
سعید غنی کا کہنا تھا ای او بی آئی اور ورکرز ویلفیئر فنڈ کا بنیادی مسئلہ ہے۔ یہ صوبوں کو ملنے چاہیں۔ وفاقی حکومت کا حصہ ہیں۔ نئی سمری بھجوادی ہے۔