ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول میں طلبا و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول میں طلبا و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ اسکول میں طلبا و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر انہوں نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے گفتگو کی۔  


نشست کے دوران طلبا اور اساتذہ نے پاک فوج کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ "پاک فوج ہم سے اور ہم ان سے ہیں۔" انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ افواجِ پاکستان نہ صرف خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کی ضامن ہیں بلکہ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں۔  


اساتذہ نے کہا کہ آج کی نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غور و فکر کرنے کا موقع دیا اور انہیں فعال شہریت اور سماجی ذمہ داری کے تصور سے روشناس کرایا۔  


طلبا نے اس موقع پر کہا کہ معرکہ حق میں پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے ناقابلِ تسخیر دفاع کا عزم مزید بڑھا دیا ہے۔