کراچی میں چار افراد کے قتل کیس میں دو ملزموں کی اپیل منظور۔سندھ ہائی کورٹ نے عمرقیدو
جرمانے کی سزا کالعدم قرار دے کر بری کردیا۔
سندھ ہائی کورٹ میں ایک ہی گھر کے چار افراد کے قتل کیس پر دو ملزموں کی اپیلو ں پر سماعت ہوئی۔عدالت نے اپیلیں منظور کرتے ہوئے دونوں ملزموں کو بر ی کردیا۔ خصوصی عدالت نے انہیں عمر قید اور جرمانے کی سزائیں سنائی تھیں۔
عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ گواہ منیزہ کے بیان پر مکمل انحصار نہیں کیا جا
سکتا۔ دوران سماعت وکیل صفائی نے موقف اختیار
کیا کہ قتل کی یہ واردات سیاسی جماعت اور گینگ وار تنازعہ کا شاخسانہ تھی۔ پولیس نے
اپنی کارگزاری ظاہر کرنے کےلیے بیگناہ شہریوں کو مقدمے میں پھنسا دیا۔ ان
دنوں میں گواہ منیزہ پر بھی دباو تھا، اس
لیے اسکے بیان کو درست تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔ مقدمے میں ایک ملزم یاسین کی اپیل
تاحال زیر التوا ہے۔ اسے خصوصی عدالت نے
سزائے موت سنائی تھی۔پولیس کے مطابق ملزموں نے دوہزار تیرہ میں کسٹم کالونی میں مسماة منیزہ کے اہل خانہ کو قتل کیا تھا۔