7 اور 8 ستمبر 1965 کی درمیانی شب کو پاک بحریہ کے 7 جہازوں پر مشتمل بحری بیڑے نے بھارتی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے دلیرانہ قدم اٹھایا


7 اور 8 ستمبر 1965 کی درمیانی شب کو پاک بحریہ کے 7 جہازوں پر مشتمل بحری بیڑے نے بھارتی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے دلیرانہ قدم اٹھایا

 

 کراچی،نزاہت خان

جب بھی یوم دفاع پاکستان کا ذکر آتا ہے آپریشن سومناتھ کے دوران پاک بحریہ کی بے مثال بہادری کا تذکرہ ضرور ہوتا ہے،، 7 اور 8 ستمبر 1965 کی درمیانی شب کو پاک بحریہ کے 7 جہازوں پر مشتمل بحری بیڑے نے بھارتی بندرگاہ دوارکا پر حملہ کرکے دلیرانہ قدم اٹھایا تھا۔

چھ ستمبر 1965 کو جب بھارت نے جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے واہگہ بارڈر پر حملہ کرکے پاکستان کے خلاف جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تب پاک افواج نے بھرپور جرات کا مظاہرہ کیا،، آپریشن سومناتھ کے تحت 7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب پاک بحریہ کے سات جہازوں نے بھارت کی دوراکا نامی ریڈار تنصیبات کو تباہ کیا۔

میری ٹائم میوزیم کی ایک گیلری کو دوارکا آپریشن کے نام سے بھی منسوب کیا گیا ہے،،

بھارتی ریڈار تنصیبات کراچی سے تقریبا دو سو دس میل کے فاصلے پر واقع تھیں،، ان تنصیبات کو بھارتی فضائیہ اور بھارتی بحریہ ،، کراچی پر حملے کے لیے استعمال کرسکتی تھیں

۔آپریشن سومناتھ میں پاک بحریہ کے بحری بیڑے سے پی این ایس ، بابر ، خیبر ، جہانگیر ، عالمگیر ، بدر ، شاہ جہاں اور ٹیپو سلطان نامی جہازوں نے حصہ لیا ،

آپریشن میں شریک جہازوں کے افسران کی یادگار تصویر بھی میوزیم میں آویزاں ہے،

میوزیم میں ایک پینٹنگ ایسی  بھی ہے جس میں دوارکا آپریشن کے دوران پی این ایس بابر کو بمباری کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔