کراچی واٹر بورڈ نے رمضان المبارک میں شہریوں کو پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لئے کراچی الیکٹرک سے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دینے کا مطالبہ کردیا
سی ای او، کراچی واٹر بورڈ نے کا کہنا ہے واٹر بورڈ کے پمپنگ اسٹیشنز پر لوڈ شیڈنگ، کیبل فالٹ اور پی ایم ٹی خرابیوں کی وجہ سے پانی کی فراہمی کا آپریشن متاثر ہو رہا ہے۔کے الیکٹرک انتظامیہ صارفین کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے واٹر بورڈ کے ساتھ تعاون کرے،، اور رمضان کے دوران پمپنگ اسٹیشن کو بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دے۔سی ای او ،،واٹر بورڈ کا کہنا ہے ماہ رمضان میں واٹر بورڈ اور کے الیکٹرک کے مشترکہ تعاون سے ہی شہریوں کو پانی کی مسلسل فراہمی کی جا سکتی ہے ۔