رہنما پیپلز پارٹی منظور وسان کی نئی پیشگوئیاں۔ کہتے ہیں معافی کا وقت گزرگیا۔
عمران خان مشکل میں ہیں ۔ کوئی ان کے ساتھ نہیں رہے گا۔وہ باہر جانا چاہیں گے، لیکن نہیں جاسکیں گے۔
نئی قیادت اور نئی جماعتیں وجود میں آئیں گی۔
جیالنے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے عمران خان کو مصیبت میں دیکھ رہا ہوں۔
پی ٹی آئی میں ٹوٹ پھوٹ،، اور ملک میں نئی جماعتیں وجودمیں آئیں گی۔
عمران خان کے ساتھ اب کوئی نہیں رہے گا۔ پی ٹی آئی چھوڑنے والے ق لیگ، پیپلزپارٹی ، ن لیگ اور کچھ نئی جماعتوں میں شامل ہوں گے ۔
منظو ر وسان کا کہنا ہے عمران خان بین الاقوامی سازش کے تحت کھیل کھیل رہتے تھے،، جو پکڑی گئی ہے۔
وہ باہر جانے کی کوشش کریں گے، لیکن انہیں جانے نہیں دیا جائے گا۔ ہوسکتا ہے کہ عمران خان کچھ دنوں کےلئےخاموشی اختیار کرلیں۔