سندھ حکومت نے محمود آباد، اورنگی ٹاون اور گجر نالے پر تجاوزات کے خاتمے سے متاثرہ افراد کی آبادگاری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

عرفان علی عرفان علی

سندھ حکومت نے محمود آباد، اورنگی ٹاون اور گجر نالے پر تجاوزات کے خاتمے سے متاثرہ افراد کی آبادگاری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

سندھ حکومت نے محمود آباد، اورنگی ٹاون اور گجر نالے پر تجاوزات کے خاتمے سے متاثرہ افراد کی آبادگاری کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ وزیر بلدیات نے کابینہ کو بتایا کہ متاثرین کی بحالی کیلئے بحریہ ٹاون سے ملنے والے دس  ارب روپے کی وصولی کیلئے عدالت اعظمٰی میں تین  درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ وزیر تعلیم کو جاری ترقیاتی اسکیموں میں تیزی لانے کیلئے انجینئر  کی ترقی کی   ہدایت کردی گئی۔

وزیر اعلٰی سندھ مراد علی شاہ کی  زیر صدارت  صوبائی کابینہ کے اجلاس میں بتایا گیا کہ  رواں مالی سال میں ترقیاتی کاموں کے لئے 329ارب روپے رکھے گئے ہیں۔222 ارب 50 کروڑ   روپے اے ڈی پی، 30 ارب  روپے ضلعی اے ڈی  پی،71 ارب 16 کروڑ   روپے فارن پروجیکٹ اور 5 ارب 36 کروڑ  روپے پی ایس ڈی پی کےبھی  شامل ہیں ۔ کل  3315 اسکیمیں ہیں جس کیلئے  اس سال 222.5 ارب  روپے مختص ہے۔ وزیرتعلیم  سردار شاہ نے بتایا کہ117 ترقیاتی اسکیمیں جاری جبکہ 186 نئی اسکیمیں ہیں ۔انجنیئرز کی کمی کے باعث کام کی رفتار سست  ہے۔  اس پر وزیراعلیٰ نے محکمہ تعلیم کو  انجینئرز  کو ترقی دینے کی ہدایت کردی۔

وزیر بلدیات  ناصر شاہ نے نالوں کے متاثرین کی بحالی پر بریفنگ دی۔ بتایا کہ 2020 میں کراچی میں شدیدبارشوں کے باعث اربن فلڈنگ ہوئی ۔ نالوں پر تجاوزات کے خاتمے اور متاثرین کو نیا پاکستان میں ایک اپارٹمنٹ دینے کا فیصلہ ہوا۔ سندھ حکومت  نے منصوبے کیلئے زمین دے دی ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے 3 لاکھ کی سبسڈی دے کر 30000 یونٹ متاثرین کو دیئے جائیں گے۔   بحریہ ٹاون سے ملنے والے دس  ارب  روپے سندھ حکومت کو دینے کے لئے  سپریم کورٹ میں تین درخواستیں دائرکی ہیں۔اس رقم سے متاثرین کیلئے گھر بنائے جائیں گے۔

سندھ کابینہ اجلاس میں موٹر وہیکل رولز میں ترمیم کی منظوری دی گئی،، جس  کے ذریعے موٹر سائیکل پر  سیفٹی کی خاطر سائیڈ مرر لگانا لازمی ہوگا۔ کابینہ  نے  15 اکتوبر سے  گندم 1950 روپے فی 40 کلو کے ریٹ پر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔