کراچی میں ایک بارپھرپینے کےپانی کا مسئلہ سراٹھانےلگا۔۔ شہری پلانٹ کے ذریعے یا پانی خریدکراستعمال کررہےہیں۔ اولڈ سٹی ایریا کے مکین ٹھیلوں اور موٹرسائیکلوں پر گیلن لئےپانی کی تلاش میں دھکےکھاتے پھر رہے ہیں۔ کراچی کےاولڈسٹی ایریا میں پانی کی عدم دستیابی کا مسئلہ بڑھنےلگا۔۔
شہری دوسرےعلاقوں سےٹھیلوں اور موٹرسائیکل پرگیلن لیےپانی بھرنےکی مشکلات جھیل رہےہیں۔۔ اولڈ سٹی ایریا میں بھی رہائشیوں کوپینےکا پانی گھروں کی لائنوں میں دستیاب نہیں۔
عثمان آباد۔ جہان آباد۔ بہارکالونی سمیت گلشن کالونی کےعلاقےمیں رہائشی ہینڈ پمپ کےذریعےپانی بھرتے شہری کہتےہیں پانی بھی صاف نہیں مل رہا۔۔
رہائشی کہتےہیں ضرورت کا پانی خرید کرپی رہےہیں ۔ٹینکرسروس منہ مانگےپیسےوصول کرکےپانی فراہم کرتےہیں۔۔ کئی سال سےپریشانی کا شکارہیں۔ واٹربورڈ حکام کودرخواستیں بھی دیں لیکن مسئلہ حل نہ ہوا