ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔۔۔

عرفان علی عرفان علی

 ملک بھر میں  آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔۔۔


ملک بھر میں  آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے، عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔۔۔کراچی میں نمازعیدکا مرکزی اجتماع پولو گراؤنڈ میں ہوا۔۔۔ جس کےبعد قربانی کاسلسلہ جاری ہے۔۔۔

عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی میں مساجداورعیدگاہوں میں نمازعیدکےاجتماعات ہوئے ۔۔۔مرکزی اجتماع پولو گراونڈمیں ہواجہاں مئیرکراچی سمیت معززین شہرنے شرکت کی ۔۔۔میڈیاسےگفتگومیں مئیرکراچی  مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ  عید کے پانچ دنوں میں ایک لاکھ ٹن سے زائد آلائشیں جمع ہوتی ہیں جنہیں جدید سسٹم کے تحت کلیکشن پوائنٹس سے اٹھا کر مخصوص ڈمپنگ سائٹس تک منتقل کیا جائے گا۔۔۔ میئر کراچی نے کہا کہ آلائشوں کو اٹھانے کی سروس بالکل مفت ہے اور شہریوں کو کسی کو ادائیگی کرنے کی ضرورت نہیں۔۔۔بیرسٹر مرتضی وہاب کاکہناتھاکہ  آئین میں نئے صوبے بنانے کا طریقہ موجود ہے کوئی صوبہ کسی پارٹی چیئرمین کے مطالبے پر نہیں بن سکتا۔۔۔