کراچی ساحل کے نزدیک میاں بیوی لوٹ مار کے دوران قتل

چہرہ ڈیسک چہرہ ڈیسک

 کراچی ساحل کے نزدیک میاں بیوی لوٹ مار کے دوران قتل


کراچی ساحل کے نزدیک میاں بیوی سے لوٹ مار کے دوران نوجوان کے قتل کا  مقدمہ چار روز بعد درج کرلیا گیا ۔


 پولیس کےمطابق  واقعےکا مقدمہ مقتول کےبھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ مقدمہ قتل اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔   مدعی مقدمہ کے مطابق ہم موسم سرماکی چھٹیاں گزارنےہرسال قلات سےکراچی آتےہیں۔ میرا مقتول بھائی بھی اہلیہ کے ہمراہ کزن کے گھر گیا تھا۔ واپسی پربھائی نے گاڑی روکی توملزمان نے ڈکیتی کی کوشش کی۔ دوران ڈکیتی بھابھی عدنان کی طرف بڑھیں توملزمان نےفائرنگ کردی۔ گولیاں لگنےسےعدنان گرگیااورملزمان موبائل فون چھن کر فرار ہوگئے۔