کراچی ڈیفنس میں پولیس اہلکار کو قتل کرکے بیرون ملک فرار ہونےوالے ملزم کے قریبی رشتے دار اور ڈرائیور کو سہولت کاری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا
پولیس حکام کے مطابق مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لئے ایف آئی اے ، انٹرپول اور سوئیڈش ایمبیسی سے رابطہ کیا جارہا ہے ،
جاں بحق اہلکار کے لواحقین نے بھی دس روز میں قاتل گرفتار نہ ہونے پر احتجاج کا عندیہ دے دیا ،
مقتول کے سالے اور ملزم کے سالے کے جملے لگیں گے
کراچی پولیس ہاتھ ملتی رہ گئی اور پیٹی بھائی کا قاتل سرحد پار پہنچ گیا
21نومبر کی شب ڈیفنس فیز فائیو میں پولیس اہلکار عبد الرحمان کو قتل کرنے والا ملزم خرم نثار تو ہاتھ نہ آیا البتہ کیس کی تفتیش کے لئے بنائی گئی ٹیم کو اہم شواہد ملنے لگے ہیں۔
پولیس نے قتل میں سہولتکاری کے الزام مرکزی ملزم کے برادر نسبتی عامر اور ڈرائیور اورنگزیب کو گرفتار کرلیا ہے،ملزم عامر کا کہنا ہے کہ کہ خرم نثار اس کے ریسٹورنٹ آیا اور کہا کہ میرا جھگڑا ہوگیا ہے ،فوری بیرون ملک جانا ہے
تحقیقات میں سامنے آیا کہ جاں بحق ہونےو الے شاہین فورس کے اہلکار کی ساتھی کے ہمراہ واقعے کے روز ڈیوٹی خیابان بادبان پر تھی ،
اس کے باوجود اہلکار اپنی ڈیوٹی کا مقام چھوڑ کر خیابان تنظیم گئے،تفتیشی ٹیم کو ملزم کی گاڑی میں خاتون کی موجودگی اور اغواء کی کوشش کے شواہد نہیں ملے۔
تفتیشی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ واقعے کے عینی شاہد کانسٹیبل امین الحق کے بیان میں بھی تضاد پایا گیا ہے
دوسری جانب جاں بحق پولیس اہلکار کے لواحقین کو قاتل کے بیرون ملک فرار ہوجانے پر شدید تشویش ہے ،
ان کا کہنا ہے کہ دس روز میں قاتل گرفتار نہ ہوا تو شدید احتجاج کریں گے
دوسری جانب کراچی پولیس کا دعویٰ ہے کہ بیرون ملک فرار ملزم کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،
پولیس ایف آئی اے اور انٹر پول سے رابطہ کرنے کے ساتھ ملزم کی حوالگی کے لئے سوئیڈش قونصل خانہ سے بھی رجوع کر رہی ہے۔
ملزم کا پاکستانی پاسپورٹ بھی منسوخ کرایا جارہا ہے۔