کراچی پریس کلب الیکشن 2025 دی ڈیموکریٹس پینل کا 18ویں مرتبہ کلین سویپ

عرفان علی عرفان علی

کراچی پریس کلب الیکشن 2025 دی ڈیموکریٹس پینل کا 18ویں مرتبہ کلین سویپ



کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2025 میں دی ڈیموکریٹس پینل نے ایک مرتبہ پھر شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے دیگر پینلز اور آزاد امیدواروں کو شکست دی۔ یہ دی ڈیموکریٹس پینل کی مسلسل 18ویں فتح ہے جسے کلین سویپ قرار دیا جا رہا ہے۔


ہفتہ کے روز صبح 9 بجے سے شام ساڑھے 5 بجے تک جاری رہنے والی پولنگ میں ممبران نے بھرپور جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ الیکشن کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر توصیف احمد خان نے نتائج کا اعلان کیا۔


نتائج کے مطابق:

صدر: فاضل جمیلی — 536 ووٹ


سیکریٹری: اسلم خان — 493 ووٹ


نائب صدر: ارشاد کھوکھر — 480 ووٹ


خازن: عمران ایوب — 622 ووٹ


جوائنٹ سیکریٹری: فاروق سمیع — 556 ووٹ


گورننگ باڈی کی نشستوں پر کامیاب امیدوار:

عبدالجبار ناصر، اختر حسین سومرو، شیما صدیقی، فریال عارف، جاوید صباء، سید فرید عالم اور جاوید مہر۔

انتخابات میں کل 1369 رجسٹرڈ ووٹرز میں سے 1011 ممبران نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔ مقابلہ دی ڈیموکریٹس، ڈیمو کریٹ، گرین پینل اور آزاد امیدواروں کے درمیان ہوا، تاہم دی ڈیموکریٹس پینل نے ایک بار پھر اپنی برتری ثابت کر دی۔