وفاقی حکومت کلین گرین پاکستان منصوبے کے تحت کراچی میں بوٹینیکل میوزیم پارک بنائے گی۔

   وفاقی حکومت کلین گرین پاکستان منصوبے کے تحت کراچی میں  بوٹینیکل میوزیم پارک بنائے گی۔

وفاقی حکومت کلین گرین پاکستان منصوبے کے تحت کراچی میں  بوٹینیکل میوزیم پارک بنائے گی۔ 

گورنر ہاوس میں منصوبے پر کام شروع کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا۔گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ بوٹینیکل  میوزیم پارک کراچی کے علاقے کالا پل میں بنایا جائے گا۔ اس منصوبہ میں چلڈرن گارڈن، رین فاریسٹ ٹراپیکل گارڈن، واٹر گارڈن، ڈیزرٹ اور ہربل گارڈن سمیت مختلف موضوعاتی پارکس بنائے جائیں گے۔ ماڈل بوٹینیکل میوزیم پارک کا  سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب رواں سال چودہ اگست کو ہوگی۔ گورنر سندھ نے کہا کہ سائنسی تحقیق ، تعلیم ، ماحول کی خوبصورتی اور تفریحی سرگرمیوں جیسے مقاصد  کے لیے پارک بنایا جائے گا۔ پودوں کے میوزیم بنانے کا بنیادی مقصد شہریوں کو متحرک کرنا اور پودوں کی تنوع کو محفوظ بنانے میں شامل کرنا  ہے۔تعلیم اور آگاہی کے پروگرام ، عوام میں  ماحولیاتی شعور اجاگر   کرنے میں مدد دے سکتے ہیں۔