آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں تیسرا منی تھیسز شو رکھا گیا۔ طلباء نے
مختلف موضوع پر فوٹو گرافی اور ڈاکومینٹری کے ذریعے اپنے فن کا اظہار کیا۔ منی تھیسز شو
سات ستمبر تک جاری رہے گا۔
آرٹس کونسل انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ کرافٹس کے منی
تھیسز شودوہزاربائیس کا انعقادکیا گیا۔معروف شاعر و ادیب انور مقصود نے خصوصی شرکت
کی۔
انور مقصود کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ سیلاب
کی وجہ سے بہت پریشان تھا۔۔۔طلبا کا کام دیکھ
کر جس میں کمی آئی ہے
یہ بچے اپنے علاقوں کو
چھوڑنا نہیں چاہتے،،،یہ اسی طرح کام کرتے رہے ان علاقوں کو دوبارہ بسائیں گے
آرٹ اسکول کے پرنسپل شاہد رسام نے کہا کہ بہت فخر ہو رہا ہے کہ ہمارے طلبا نے شاندرا
کام کیا ۔۔ جیوری نے بھی کہا ہے کہ ایسا کام دیگر بڑے اداروں میں نہیں دیکھا
آپ سب کا کام دیکھ کر
بہت سی کہانیاں سننے اور دیکھنے کو مل رہی ہیں ۔
تھیسز شو میں کمیو نیکیشن ڈیزائن کے 8طلباءکی تخلیقات پیش کی گئی۔
شو میں مواصلاتی ڈیزائن،زندگی کے مختلف پہلوﺅں کی
عکاسی کرنے والے غیرمعمولی منصوبوں اور اقدامات کا منظر پیش کیاگیا ۔