جینڈر انٹر ایکٹو الائنس کی صدر اور کولیشن فار انکلسیو پاکستان کراچی ریجن کی کنوینر بندیا رانا کی سربراہی میں گذشتہ روز کراچی پریس کلب کے سامنے خواجہ سراء افراد کو درپیش مسائل اور انکے حقوق کے تحفظ کیلئے سول سوسائٹی سمیت سینکڑوں خواجہ سراء افراد نے بھرپور مظاہرہ کیا
مظاہرین نے مطالبات
پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں وفاقی، صوبائی اور بلدیاتی سطح پر نمائندگی دی جائے ،
سندھ حکومت خواجہ سراؤوں کے تحفظ کیلئے باہمی مشاورت سے قانون سازی کرے ۔خواجہ
سراؤوں کے کیسز کے لئے سول سوسائٹی افراد پر مشتمل کمیٹی بنائی جائے، ایف آئی آر
کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جائے اور ایمرجنسی ہیلپ لائن قائم کی جائے۔
خصوصی سیف ہاؤس بنائے جائیں جسے خواجہ سراء افراد ہی چلائے اور باعزت روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔
مظاہرین نے پلے
کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر مختلف مطالبات درج تھے اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے
حکومت کے خلاف بھرپور نعرے بازی بھی کی گئی ۔