کراچی شارع پاکستان پر پیٹرول پمپ ملازمین سے تیس لاکھ روپے لوٹنے والے دو ملزم پکڑ گئے۔

عرفان علی عرفان علی

کراچی شارع پاکستان پر  پیٹرول پمپ ملازمین  سے تیس  لاکھ روپے لوٹنے والے دو ملزم پکڑ گئے۔

کراچی شارع پاکستان پر  پیٹرول پمپ ملازمین  سے تیس  لاکھ روپے لوٹنے والے دو ملزم پکڑ گئے۔

رضویہ پولیس کے مطابق  چھبیس ستمبر کو ہونے والی واردات پیٹرول پمپ کے سابق مینیجر اور متصل پنکچر شاپ کے مالک کی مخبری پر انجام دی گئی تھی ۔

پیٹرول پمپ ملازمین ستر  لاکھ روپے بینک میں جمع کرانے جا رہے تھے۔

 پیٹرول پمپ منیجر  نے مقدمے  میں تیس  لاکھ روپے چھن جانے کا دعویٰ کیا تھا ۔

ملزموں نے انکشاف کیا کہ وہ محض  انیس لاکھ پچاس ہزار روپے لوٹ سکے تھے ۔

 ملزموں  سے اسلحہ  اور  لوٹی ہوئی رقم میں سے سات  لاکھ روپے اور  چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔گرفتار ملزموں  کے  دو  مفرور ساتھیوں کی تلاش جاری ہے ۔