کراچی، سرجانی ٹاون میں زمین
کے تنازعے پر گولیاں چل گئیں۔ بیٹا جاں
بحق اور باپ زخمی ہوگیا۔ فائرنگ میں ملوث
ملز م پکڑا گیا۔
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون سیکٹر فور بی میں فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے۔ دونوں
کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا،، جہاں ایک زخمی نے دم توڑ دیا،، جس کی شناخت جہانزیب زیدی کے نام سے ہوئی ہے ۔ مقتول
کا پوسٹ مارٹم کیا جارہا ہے۔ زخمی شمس
الحسن زیدی کو طبی امداد فراہم کی گئی ۔
پولیس کےمطابق جا ں بحق جہانزیب زخمی شمس الحسن کا بیٹا تھا۔ فائرنگ میں رزاق میمن
نامی شخص ملوث ہے،، جو واقعہ کے بعد فرار
ہوگیا۔ مقتول نوجوان کے والد کے محمد حسن
گوٹھ میں چار پلاٹ ہیں۔فائرنگ کا واقعہ زمین
کے تنازعےپر جھگڑے کے بعد پیش آیا ۔ پولیس
نے ملزم عبد الرزاق میمن کو گرفتار کر کے
سرجانی ٹاون تھانے منتقل کردیا ۔