پاکستان اور ایران کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی روابط میں اہم سنگِ میل عبور
کراچی میں صدر چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری عاطف اکرام شیخ اور ایرانی قونصل جنرل کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاک ایران دو طرفہ تجارت کو 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا خطیر ہدف مقرر کیا گیا۔
فریقین نے پاکستان اور ایران کے درمیان مشترکہ کمیٹی کے قیام اور تجارتی حجم میں اضافے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر نجی شعبے کے کردار کے فروغ اور اقتصادی و صنعتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔