کراچی میں والد کےقتل کابدلہ لینےکےلیےملزم نےفائرنگ
کردی۔
فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
سائٹ سپرہائی وے فائرنگ کرکےنوجوان کوقتل کرنےوالاملزم
گرفتارکرلیاگیا ۔
اسٹیل ٹاون سےایک شخص کی لاش ملی ۔ایف آئی اے
نے مختلف کارروائیوں میں نوملزمان کوگرفتارکرلیا۔
کراچی کےعلاقے بلدیہ اتحادٹاون میں فائرنگ سےایک
شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوا۔
مقتول کی شناخت عبدالمالک کےنام سےہوئی۔
پولیس کےمطابق مقتول اورزخمی سگےبھائی ہیں۔
فائرنگ کاواقعہ ذاتی دشمنی پرپیش آیا۔
پولیس نے فائرنگ کرنےکےالزام میِں ایک ملزم کوگرفتارکیاگیاہے۔
ابتدائی تفتیش کےمطابق ملزم نےاپنےوالدکےقتل کےبدلےمیں
فائرنگ کی۔
ادھرسائٹ سپرہائی وےمیں چارروزقبل
فائرنگ کرکےایک شخص کوقتل کرنےوالےملزم کوپولیس نےگرفتارکرلیا۔
ملزم نےذاتی جھگڑےکی بناپرفائرنگ کرکےنوجوان کوقتل
کیاتھا۔
اسٹیل ٹائون میں قائداعظم پارک سےایک شخص کی لاش
ملی ۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کی نے مختلف مقامات پرکارروائیاں
کرکےدوملزمان کو گرفتارکرلیا۔
ملزم مدعی کو قابل اعتراض تصاویروں کی بنیادپربلیک
میل کر رہے تھے۔
ایف آئی اے امیگریشن حکام نےکراچی ائیرپورٹ پر کارروائی کرکے جعلی سفری دستاویزات
کےذریعے بیرون ملک روانہ ہونےوالے سات مسافروں کوآف لوڈکردیا۔
مسافروں کوقانونی کارروائی کےلیےہیومن ٹریفیکنگ
سرکل کےحوالےکردیاگیا۔
مسافر ملازمت کے غرض سے کولمبیا سفرکر رہے تھے۔