۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک دشمن قوتوں کو سے بہت تکلیف ہے، اسی لیے ایسے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ بعض آن لائن ایپلی کیشنز پر ایس ایم ایس موصول ہونے کی اطلاعات بھی ملی ہیں، جن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ سائبر حملوں کے حوالے سے تمام پہلوؤں کو دیکھا جا رہا ہے اور متعلقہ ادارے متحرک ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ صورتحال قابو میں ہے اور عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔
عطاتارڑ نے خارجہ امور پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی وزارت خارجہ کی جانب سے پر حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔ ایران اور خلیجی ممالک پر حملوں کے بعد پاکستان نے تمام متعلقہ ممالک سے رابطہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پر حملے کے نتیجے میں ایک پاکستانی شہید ہوا۔
وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق نے ایرانی قوم سے پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے تعزیت کی اور ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایرانی عوام کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان نے اس معاملے کو سفارتی محاذ پر حل کرنے کی بھرپور کوشش کی، جس کے اعتراف میں ایرانی پارلیمنٹ میں بھی پاکستان کے حق میں نعرے بلند ہوئے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ وزیراعظم نے مشاورت کے بعد کا دورہ ملتوی کیا، جو نہایت اہمیت کا حامل تھا۔ روسی حکومت سے مشاورت کے بعد نئی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس بھی منعقد ہوا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ ملک میں توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ کسی صورت مناسب نہیں، اور پاکستان نے ایران کے مسئلے کے حل کے لیے ذمہ دارانہ اور فعال کردار ادا کیا ہے۔