کراچی ایکسپوسینٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن مرکز میں ملازمین کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی کراچی ایکسپوسینٹر میں قائم کورونا ویکسی نیشن مرکز میں ملازمین کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی

نزاہت خان نزاہت خان

 کراچی ایکسپوسینٹر  میں قائم کورونا ویکسی نیشن مرکز میں    ملازمین کی  ہڑتال تیسرے روز بھی  جاری رہی کراچی ایکسپوسینٹر  میں قائم کورونا ویکسی نیشن مرکز میں    ملازمین کی  ہڑتال تیسرے روز بھی  جاری رہی

کراچی ایکسپوسینٹر  میں قائم کورونا ویکسی نیشن مرکز میں    ملازمین کی  ہڑتال تیسرے روز بھی  جاری رہی۔ انتظامیہ نے    ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس شرقی سے ڈیٹاانٹری آپریٹ بلوالئے ۔ ڈائریکٹرہیلتھ کراچی   کے احتجاجی ملازمین سے مذاکرات بھی بے سود رہے۔ رپورٹ ۔

صوبے کا سب سے بڑا کورونا ویکسی نیشن سینٹر غیر فعال۔کراچی ایکسپوسینٹر  میں قائم کورونا ویکسی نیشن مرکز میں   ڈیلی ویجز اسٹاف کی ہڑتال  جاری ہے۔

احتجاجی ملازمین ہال نمبر4میں  جمع ہوگئے۔  کورونا ویکسی نیشن کے لئے آنے والے شہریوں کو ایکسپوسینٹرکےمرکزی دروازے سے واپس بھیج دیا گیا ۔

ایکسپو سینٹر انتظامیہ نے ڈی ایچ اوایسٹ آفس سے ڈیٹاانٹری آپریٹر بلوالیے۔ ڈائریکٹرہیلتھ کراچی  مذاکرات  کے لئے   پہنچے ،، لیکن  ان  کی  احتجاجی ورکرز  سے  تلخ کلامی ہوگئی،، جس کے بعد وہ وہاں سے چلے گئے۔ہڑتالی  ملازمین   نے کام کرنےوالے عملے کو بھی روک دیا۔ احتجاجی ملازمین کا کہنا ہے جب تک تنخواہ نہیں ملتی کام نہیں کریں گے۔ مئی دوہزار اکیس سے انہیں اجرت نہیں دی گئی۔