ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں,شیری رحمان

عمران عمران

ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں,شیری رحمان

 ‏ اسلام آباد میں سیکریٹری اطلاعات پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی ،شازیہ مری،شیری  رحمان  اور ندیم  افضل چن  نے پریس کانفرنس  کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان میں اس وقت حالات استحکام کی طرف جا رہے ہیں،

ملک کی سلامتی کو عمران خان نے داؤ پر لگایا،

ہم ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کا خیر مقدم کرتے ہیں

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نےکہاکہ عمران خان نے خارجہ پالیسی کو داؤ پر لگایا ہے

انکا کہناتھاکہ ایک خط کو سازش کا لبادہ اڑایا اور

کل ساری بات کھل کر سامنے آ گئی ہے

عمران خان نے ملکی مفاد پر ذاتی مفاد کو ترجیح دی،

ٹیلی گرام اگر 7 تاریخ کو آیا تو 3 ہفتے چپ کیوں رہے۔

شیری رحمان نےکہاکہ مخلوط حکومت جب بھی بنتی ہے تو اتحادیوں کا خیال رکھنا ہوتا ہے۔

ھم نے 116 سیٹوں کے ساتھ ماضی میں حکومت کی جو ایک مثال ہے

ھمارے لئے  وزارتیں کوئی معنی نہیں رکھتیں۔۔

 ھم جمھیوریت کے لئے ائے ہیں۔

رہنما پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی  نے کہاکہ ھم عمران خان کے صادق اور امین نہ ہونے پر الیکشن کمیشن سے رجوع کرسکتے ہیں

پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے کہاکہ آج کل امپورٹڈ کا بیانیہ چلایا جا رہا ہے

شوکت عزیز ایک امپورٹڈ وزیراعظم تھے،

ان کی کابینہ کے کتنے افراد ان کے ساتھ ہیں ،

انکا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی اپنی مرضی کا بیانیہ چاہتی ہے، ایسا نہیں ہو سکتا

ساری جماعتیں محب وطن ہیں اور

پی ٹی آئی کا بیانیہ نوجوان کو گمراہ کرنے کی کو شش ہے