کراچی سینٹرل جیل کے عقب میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اسکے بہنوئی کا قتل۔

صبانور صبانور

کراچی سینٹرل جیل کے عقب میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اسکے بہنوئی کا قتل۔

کراچی سینٹرل جیل کے عقب میں ہوٹل پر فائرنگ سے پولیس اہلکار اور اسکے بہنوئی کا قتل۔ پولیس نے دوہرے قتل کا مقدمہ تین نامزد ملزموں کے خلاف درج کر لیا۔ ملزموں  سے مقتول کا 9 سال سے گھریلو تنازع چل رہا تھا۔

کراچی  کے علاقے  پی آئی بی غوثیہ کالونی میں چائے کے ہوٹل پرفائرنگ سے پولیس اہلکار وحید گل اوراسکے بہنوئی نعیم شاہ   کے قتل کا مقدمہ نیو ٹاؤن  پولیس نے  مقتول پولیس اہلکار وحید گل کے بھائی سہیل خان کی مدعیت میں درج کر لیا۔ مقدمے میں تین ملزم بھائیوں ساجد ، سجاد اور امجد کو نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی  آر کے مطابق مقدمے میں نامزد تینوں ملزموں سے  گزشتہ 9 سال سےمقتول نعیم شاہ کا  گھریلوتنازع چل رہا تھا۔   فائرنگ کرنے والا ملزم امجد سندھ پولیس کا اہلکار   ہے۔  مدعی کے مطابق قتل کی واردات کے وقت  ملزم کے دو بھائی ساجد اور سجاد پکٹ لگا کر کھڑے ہوئے تھے۔ ملزم امجد نے قریب آکر میرے بھائی ا  ور بہنوئی  پر فائرنگ کر کے انہیں قتل کر دیا۔ مقدمے میں نامزد ملزمان نے مقتول وحید گل کو کچھ عرصہ قبل دھمکیاں بھی دی تھیں۔پولیس نے دوہرے قتل کامقدمہ درج کر کے واقعے کی تفتیش شروع کردی ۔ واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزم امجد کو فائرنگ کرتے  واضح  دیکھا  گیا تھا ۔