کراچی سپر ہائی وے احسن آباد سے ملنے والی اٹھارہ سالہ نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی لاش کا پوسٹ ماٹم مکمل کرلیا گیا۔
مقتول اسد کے قتل کا مقدمہ مقتول کی ماں کی مدعیت میں سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں درج کیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں مقتول اسد کے سوتیلے باپ کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے مطابق سوتیلے باپ اور مقتول اسد کے درمیان کچھ ماہ سے ساٹھ گز کے پلاٹ پر تنازع چل رہا تھا۔ ملزم باپ نے سوتیلے بیٹے کا قتل کیا اور اپنی تین بیٹیوں کو لے کر فرار ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے مقتول اسد سوتیلے باپ کو پلاٹ اپنی ماں کے نام کرنے کا کہتا تھا۔مقدمے میں نامزد ملزم کی گرفتاری کے لیے کوشش کی جارہی ہیں۔