بٹھورو پریا کماری کی آزادی کے لئے اور سندھ میں قائم ڈاکو راج کے خلاف عوامی تحریک کی جانب سے میرپور بٹھورو میں عوامی تحریک کے رہنما پرویز میمن، حسین آزاد، مجید ساگر، عزیز میمن، بچل ملاح، محمد ڈیتھو، ہندو پنچائت کے رہنما سائیں پالومل، شہری اتحاد کے رہنما دادا شورو، کرن زئور، پرہ زئور اور دیگر کی قیادت میں میرپور بٹھورو کے جعفر پارک سے مرکزی بس اسٹاپ تک نکالے گئے
جلوس میں عوامی تحریک کے کارکنوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عوامی تحریک کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پریا کماری کو اغوا ہوئے بتیس ماہ بیت چکے ہیں، لیکن حکمرانوں کی نااہلی کے باعث سندھ کی معصوم بچی تاحال آزاد نہیں ہوسکی۔
جبکہ پریا کماری کی آزادی کے لیے سندھ بھر میں احتجاج ہو رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف حکمران پریا کماری کی آزادی کے لیے کوشش کرنے کے جھوٹے دعوے کرتے ہیں تو دوسری طرف بااثر ملزم کو ہاتھ تک نہیں لگاتے، وہ آج بھی قانون کی گرفت سے آزاد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام تر سندھ ڈاکوؤں کے پاس یرغمال ہے۔