سندھ ہائی کورٹ نے کراچی پولیس
کو گٹکے، ماوے کی تیاری اور فروخت کے خلاف
کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔
سندھ
ہائی کورٹ میں گٹکے، ماوے کی تیاری و فروخت کےمعاملہ پر آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی کے خلاف توہین عدالت کی
درخواست پر سماعت ہوئی۔ آئی جی سندھ پولیس کی جانب سے پیش رفت رپورٹ عدالت میں
جمع کرادی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ
گٹکے، ماوے کی تیاری و فروخت کے خلاف سخت ایکشن لے رہے ہیں۔ دوہزار اکیس میں اب تک
ایک ہزار پانچ سو باہتر مقدمات درج اور دو ہزار پانچ ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ چونتیس ہزار ایک سو ایک کلو گرام گٹکا
اور ماوہ ضبط کیا ۔عدالت نے پولیس کو
گٹکے اور ماوے کی تیاری و فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے
کی ہدایت کردی۔ عدالت نے درخواست
گزار سے جواب الجواب طلب کرلیا۔